شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات، معاہدے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ملاقات میں فریقین نے معاہدے پر اتفاق کر لیاجبکہ جماعت اسلامی نے مہنگی گندم اور آٹے کا معاملہ بھی وزیراعظم کے سامنے رکھ دیا۔
میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم نے واضح کیا کہ جو باتیں طےہوئی ہیں اُن پرعملدرآمد ہوگا، معاہدے پراتفاق تو کیا ہےلیکن ہم بہت سی چیزوں سے پیچھےنہیں ہٹ رہے۔حکومت کے پٹرول ریلیف پروگرام کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، 2کروڑ لوگ ریلیف پیکج میں آچکے،اب 1000 سی سی گاڑیاں بھی شامل ہوں گی جبکہ لیوی 80 روپے سے 63 روپے تک آگئی ہے۔ ساڑھے12 ایکڑ زمین والےکسانوں کے ٹریکٹرز کو بھی ریلیف ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے احتجاج کے نتیجےمیں ریلیف میں رکاوٹیں دورہوگئی ہیں لیکن ہم گھر نہیں بیٹھیں گے، ایک ریلیف لیں گے تو دوسرے کیلئے میدان میں نکلیں گے۔ اب سود ، گندم مافیا ، شوگرمافیا کے خلاف تحریک چلے گی۔ 29 نومبر کو مینار پاکستان لاہور پر جلسہ عام میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے جماعت اسلامی کے وفد کیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشاورت کاسلسلہ پچھلی نشستوں میں بھی جاری تھا،خلیج جنگ کی وجہ سےتیل کی قیمتیں آسمان سےباتیں کررہی ہیں،تیل کی قیمتوں میں اضافےکےباعث سبسڈی کااعلان کیا، وفاق نے 128 ارب روپے کی خطیررقم سبسڈی پر خرچ کی، چند مہینے پہلے تیل کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ 2کروڑ افراد پیٹرول پر سبسڈی سے مستفید ہوئے، تقریباً 10 کروڑ افراد ڈائریکٹ یاان ڈائریکٹ سبسڈی سے مستفید ہوئے، امیر جماعت اسلامی کی تجاویز سر آنکھوں پرہیں، خلوص اور سنجیدگی کے ساتھ جماعت اسلامی سے مشاورت ہوئی، جماعت اسلامی کی تجاویز پر مزید غور اور عمل کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پُرامن مزاحمت کا کلچر پیداکیا، ہم نے مستقل مزاجی سے مہینوں احتجاج کیاہے، ہم نے حکومت سے مذاکرات کئے،10،11میٹنگزہوئیں، حکومت نے ریلیف پیکج کااعلان کیا، حکومتی ریلیف پیکج میں عوام کومسئلہ نہیں ہورہا، پیشرفت ہوئی ہے،عوام کے ریلیف میں اضافہ ہوا،لیکن یہ کافی نہیں، مزیدریلیف کیلئےکوششیں جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی


لندن: 10 سیکنڈز میں 27 کروڑ کی چوری


