پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی

مصنف:
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ہے، پیٹرول ایک روپے جبکہ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 313 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی موجودہ قیمت 314 روپے فی لیٹر ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 346 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ اس کی موجودہ قیمت 348 روپے فی لیٹر ہے۔





