جمعرات، 26 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سندھ میں غیرقانونی عمارتیں گرانے کا حکم


سندھ بھر میں تمام غیر قانونی اور غیر مجاز عمارتوں کی تعمیر فوری بند کروانے کی ہدایت کردی گئی، بغیر منظوری یا منظور شدہ نقشے سے ہٹ کر تعمیر کی گئی خالی عمارتیں گرانے کا حکم دے دیا گیا۔

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بلال احمد میمن نے احکامات جاری کیے۔

حکومتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ حکم امتناع کی صورت میں بھی غیر قانونی تعمیرات فوری روکی جائیں، غیر قانونی تعمیرات کے مقدمات میں ایڈووکیٹ جنرل اور ڈسٹرکٹ اٹارنی کی معاونت لینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

بغیر منظوری یا منظور شدہ نقشے سے ہٹ کر تعمیر کی گئی خالی عمارتیں گرانے کا حکم دیا گیا، غیر قانونی عمارتوں کو گرانے کے لیے باقاعدہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔

حکومتی حکمنامے میں ڈی جی ایس بی سی اے کو عملدرآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔