جمعرات، 26 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل مقامی تعطیل کا اعلان


وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں کل 27 نومبر بروز جمعہ مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 26 نومبر کو تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں آنے والے تمام علاقوں پر ہوگا۔

اسلام آباد پولیس، اسپتال، سی ڈی اے، میٹروپولیٹن کارپوریشن، ضلعی انتظامیہ، آئیسکو اور سوئی گیس کے دفاتر معمول کے مطابق کام کریں گے۔

راولپنڈی میں کل تمام اسکول، کالجز اور دفاتر بند رہیں گے، اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں میں امتحان شیڈول کے مطابق ہونگے،ہنگامی صورتحال میں کام کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ کل اسلام آباد میں مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس ہونے جارہاہے جس میں پاکستان ، ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ و دفاع کی شرکت متوقع ہے ، تاہم حتمی تصدیق آج رات تک متوقع ہے ۔