آصف علی زرداری کا ہنگامی دورہ لاہور، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات طے

ملکی سیاسی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کل ہنگامی طور پر دو روزہ دورے پر لاہور پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اپنے اس دورے کے دوران کل شام پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ایک اہم ملاقات کریں گے، جس میں ایوانِ صدر کے ذرائع کے مطابق ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ صدرِ مملکت خاص طور پر اسی اہم ملاقات کے لیے لاہور آ رہے ہیں، جبکہ ہفتے کی دوپہر ان کی ایک اور اہم سیاسی شخصیت سے ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ایوانِ صدر کے حکام کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا یہ مجوزہ دو روزہ دورہ ذاتی نوعیت کا ہے، تاہم سیاسی حلقوں کی جانب سے ان کے اس دورے کو موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں





