جمعرات، 26 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

حکومت اور اپوزیشن کے در میان اعتماد کا فقدان ہے،بلاول بھٹو

bilawal

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے در میان اعتماد کا فقدان ہے جبکہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں بھی اعتماد کی کمی ہے۔


ملتان میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کے نظام کا ری سیٹ جمہوری انداز میں ہونا چاہیے، اس کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے جبکہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں بھی اعتماد کی کمی ہے۔


بلاول نے کہا کہ اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شامل ہونا چاہیے، جب تک صاف اور شفاف انتخابات نہیں ہوں گے اور انتخابی نظام پر عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا، اس وقت تک انتخابات یا ریفر نڈم متنازع رہیں گے۔


انہوں نے کہا کہ گزشتہ بار جب وہ ملتان آئے تھے تو شہر سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا سیلاب کے بعد یہاں کے عوام کے حالات انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھے اور لوگ بڑی مشکل دور سے گزر رہے تھے۔ اس وقت پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور نمائندوں نے پنجاب کے عوام کا جس طر ح ساتھ دیا،وہ اس بات کی مثال تھی کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مشکل گھڑی میں عو ام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔


بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج ملک قدرتی آفت سے تو نہیں گزر رہا، لیکن معاشی مشکلات ضرور درپیش ہیں۔ سیاست دانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو زمینی حقائق سے آگاہ کریں۔ انہیں محسوس ہو رہا ہے کہ معاشی بحران کے باعث ملکی حالات میں بہتر ی کے بجائے مزید خرابی آئے گی۔