جمعرات، 26 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا خارجی کمانڈر ساتھیوں سمیت ہلاک


باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں خارجی کمانڈر خمیم ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

خارجی خمیم نے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی آمیز ویڈیو پوسٹ کی تھی، مطلوب خارجی خمیم دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ فورسز کی کارروائی میں خارجی خمیم عرف راؤف خیبری کے 3 ساتھی بھی ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز کی علاقے میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، حکام نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا ہے۔