جمعرات، 26 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سندھ میں بلدیاتی نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کیلئے 2 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان

murad ali shah

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں بلدیاتی نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس میں تبدیلیوں کے لیے 2 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے بتایا کہ کمیٹی میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور ضیا لنجار شامل ہوں گے دونوں ارکان مختلف اسٹیک ہولڈرز سے مشا ورت کریں گے تاکہ بلدیاتی نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی اور بہتری کے لیے تجاو یز حاصل کی جا سکیں۔


وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کمیٹی تمام متعلقہ فریقوں سے ملاقاتیں کرے گی اور ان کی تجاویز کی روشنی میں بلدیاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات تیار کرے گی صوبے میں بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر کرائے جائیں گے، تاہم انتخابات سے پہلے ضروری قانون سازی کی جائے گی حکومت نچلی سطح پر طرز حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے اور بلدیاتی اداروں کو مزید بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔


مراد علی شاہ نے سندھ کے بلدیاتی نظام کا دیگر صوبوں سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ صو بے کا نظام باقی صوبوں کے مقابلے میں بہتر ہے دو صوبوں میں بلدیاتی نظام سرے سے موجود ہی نہیں، اس لیے ایسے صوبوں کی جانب سے سندھ کے نظام پر تنقید مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی اب تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے۔


انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان جماعتوں نے اپنے ادوار میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے دیگر صوبوں کو بھی اپنے بلدیاتی نظام کو بہتر بنانا چاہیے انہوں نے بلوچستان حکومت سے بھی درخواست کرنے کا عندیہ دیا کہ وہاں بلدیاتی اداروں کو مزید اختیارات دیے جائیں۔


ریفرنڈم سے متعلق سوال پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس معاملے پر ان سے کسی نے بات نہیں کی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ریفرنڈم کس مقصد کے لیے کرایا جائے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ آئین میں واضح ہے کہ حاکمیت اعلیٰ اللہ تعالیٰ کی ہے اور عوامی نمائندوں کا انتخاب عوام کرتے ہیں، لہٰذا حکومت آئین میں درج اصولوں ہی پر عمل درآمد کرے گی۔


مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے بانی نے ملک دشمن نعرے لگائے تھے۔ تاہم، اس حو الے سے انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلدیاتی نظام میں بہتری کے لیے مشاورت اور ضروری قانون سازی کے بعد آگے بڑھے گی۔