جمعرات، 26 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

آسٹریلوی پارلیمنٹ میں سینیٹر فاطمہ کی6 ماہ کی بیٹی کو گود میں اٹھائے تقریر، ویڈیو وائرل


آسٹریلوی سینیٹر فاطمہ پے مین نے اپنی چھ ماہ کی بیٹی عالیہ کو گود میں اٹھا کر پار لیمنٹ کے ایوان میں تقریر کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-


25 نومبر کو آسٹریلوی سینیٹ کے اجلاس کے دوران فاطمہ پے مین اپنی بیٹی کو ساتھ لے کر ایوان میں پہنچیں اور ڈیجیٹل ڈیوٹی آف کیئر سے متعلق قانون سازی پر بحث کے دوران اپنا خطاب جاری رکھا۔


اس موقع پر ایوان کا ماحول اس وقت خوشگوار ہوگیا جب دیگر سینیٹرز ننھی عالیہ کو د یکھ کر مسکرانے لگے،فاطمہ پے مین کے پیچھے بیٹھی آزاد سینیٹر لیڈیا تھورپ نے بھی بچی کے ساتھ کھیل کھیلا جبکہ فاطمہ اپنی تقریر جاری رکھے ہوئے تھیں۔


 اس سے قبل بھی 8 ستمبر 2026 کو بھی انہیں سینیٹ کے اجلاس میں اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے دیکھا گیا تھا۔


فاطمہ پے مین نے آسٹریلوی پارلیمانی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کیا کہ وہ مغربی آسٹر یلیا سے تعلق رکھنے والی پہلی سینیٹر ہیں جنہوں نے اپنے عہدے پر فائز رہتے ہوئے بچے کو جنم دیا۔ وہ آسٹریلیا کی پہلی حجاب پہننے والی وفاقی رکنِ پارلیمنٹ بھی ہیں۔


وہ مختلف مواقع پر پارلیمنٹ میں زچگی، بچے کی پیدائش کے بعد صحت یابی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی جانب واپسی کے چیلنجز پر بھی اظہارِ خیال کر چکی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ماں بننے کا تجربہ خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ کئی مشکلات بھی اپنے ساتھ لاتا ہے، جبکہ خواتین کو خاندانی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے مختلف چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے-