جمعرات، 26 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مفرور ملزموں کی فائرنگ سے زخمی اے ایس آئی اصغر کی مریم نواز سے ویڈیو کال پر بات


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے زخمی اے ایس آئی سے ویڈیو لنک پر رابطہ کرکے عیادت کی اور ان کی صحت دریافت کی اور مکمل علاج اور اسپائن کی بحالی کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


پنجاب پولیس کی ٹیم مفرور ملزموں کی تلاش اور ریکی کے لیے کراچی گئی تھی، جہاں ملزموں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی اصغر زخمی ہو گئے تھے-


وزیراعلیٰ مریم نواز نے اے ایس آئی اصغر کے ساتھ موجود ان کی والدہ سے بھی سلام دعا کی اور انہیں تسلی دی،انہوں نے کہا کہ اصغر جیسےبہادرپولیس افسران پر فخر ہے، جنہو ں نے جرائم پیشہ افراد کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنا مشن مکمل کیا۔


مریم نواز شریف نے کہا کہ اصغر کی کمر میں گولیاں لگنے کے باوجود ان کی جان بچنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہیں، انہوں نے زخمی اہلکار سے کہا کہ وہ حوصلہ رکھیں، حکو مت ان کے علاج کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔


وزیراعلیٰ کےمطابق اے ایس آئی اصغرکوکراچی کے آغا خان اسپتال منتقل کیاگیاتھا، بعدا زاں ان کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے ملتان منتقل کیا گیا ، ایئر ایمبولینس کے ذریعے اصغر کو ملتان پہنچائے جانے پر انہیں اطمینان ہوا۔


مریم نواز شریف نے ڈی پی او اور آر پی او کو ہدایت کی کہ اے ایس آئی اصغر کے علاج کے لیے تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں، اصغر کی اسپائن کی بحالی اور علاج کے لیے جو بھی ممکن ہوا، ضرور کیا جائے گا۔


وزیراعلیٰ نے پولیس ٹیم کے دیگر ارکان بشیر کی عیادت بھی کی جبکہ رضوان اور طارق کو بہادری پر شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے قربانی د ینے والی پنجاب پولیس کی ٹیم پر انہیں فخر ہے۔


زخمی اے ایس آئی اصغر نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ان کی کمر میں 2 گولیاں لگی ہیں، تاہم الحمدللہ اب ان کی طبیعت بہتر ہے۔ انہوں نے ایئر ایمبولینس کے ذریعے ملتان منتقل کرنے اور خصوصی توجہ دینے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔