سی اے اے کی پی آئی اے کو سعودی ایئرلائن کے طیارے استعمال کرنے کی اجازت

مصنف:
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو سعودی ایوی ایشن کمپنی کے طیارے چارٹر بنیادوں پر استعمال کرنے کی خصوصی اجازت دے دی۔
سی اے اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے سعودی عرب کے لیے مسافروں کی آمدورفت کے سلسلے میں سعودی ایوی ایشن کمپنی کے طیارے استعمال کر سکے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو سعودی ایئرلائن کے طیارے استعمال کرنے کی اجازت 23 نومبر 2026 سے 15 روز کے لیے دی گئی ہے۔
اجازت کے تحت پی آئی اے محدود مدت کے لیے سعودی ایوی ایشن کمپنی کے طیاروں کے ذریعے سعودی عرب کے لیے مسافروں کی نقل و حمل جاری رکھ سکے گی۔
مزید پڑھیں





