منگل، 24 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سعودی عرب: قصیم میں بس کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی


سعودی عرب کے شہر قصیم میں مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ریاض سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ قصیم میں پیش آنے والا ٹریفک حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دورانِ سفر بس کا ٹائر اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد متعلقہ امدادی اور انتظامی ادارے متحرک ہوگئے اور زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کے اقدامات کیے گئے۔