منگل، 24 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے ہیں جہاں ایئرپورٹ روڈ ٹینک چوک پر پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔


پارٹی ذرائع اور شیڈول کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ٹینک چوک سے گیلانی ہاؤس جائیں گے جہاں وہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے چچازاد بھائی کے انتقال پر ان سے تعزیت کریں گے، جس کے بعد وہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی چوک پر منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کر کے قیام کے لیے بلاول ہاؤس روانہ ہوں گے۔


دورہ ملتان کے دوران چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی مقامی پارٹی عہدیداروں، کارکنوں اور تاجر برادری کے وفود سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ ’میٹ دی پریس‘ پروگرام میں بھی شرکت کریں گے، جبکہ اپنے اس دورہ جنوبی پنجاب کے دوران وہ ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کا دورہ بھی کریں گے۔