منگل، 24 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

آئی ایم ایف کا اجلاس 11 دسمبر کو طلب، پاکستان کیلئے اگلی قسط کی منظوری کا امکان

IMF

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا گیا، جس میں پاکستان کے لیے اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11 دسمبر کو طلب کر لیا گیا، پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ اکتوبر میں ہوا تھا، پاکستان نے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدہ کامیابی سے کرلیا تھا۔

آئی ایم ایف سےموجودہ ای ایف ایف پروگرام کی 5 ویں قسط کیلئےچوتھا جائزہ اجلاس اکتوبر میں ہوا تھا، پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام ای ایف ایف کی 5 ویں قسط 1 ارب ڈالر مل سکے گی۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے آر ایس ایف پروگرام کے تحت تیسرے جائزے کے لیے بھی مذاکرات ہوئے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے پروگرام آر ایس ایف کی چوتھی قسط 21 کروڑ ڈالر مل سکے گی۔