منگل، 24 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وزیراعظم کا وزرا کی بیان بازی پر نوٹس، ایک دوسرے پر تنقید سے روک دیا

PM-Shehbaz-Shariff-1

وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے کابینہ کے تمام وزرا کو ایک دوسرےکے خلاف سیاسی بیان بازی سےگریز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی مکمل طور پر بند ہونی چاہیے، کابینہ کے اراکین کے درمیان معاملات افہام وتفہیم اور اتفاق سے آگے بڑھنے چاہئیں، وفاقی وزرا کے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے منفی تاثرپیدا ہوتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بیان بازی سے تعمیر و ترقی کی سیاست سے توجہ ہٹتی ہے، وفاقی کابینہ کے وزرا اچھا کام کر رہے ہیں لہٰذا توجہ عوامی خدمت اور تعمیرو ترقی پر رہنی چاہیے جب کہ صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی بیان بازی سےگریزکریں اور مثبت بات چیت کو فروغ دیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی تمام تر توجہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر مرکوز ہے، حکومت معاشی استحکام سے پائیدار معاشی ترقی کی جانب سفرجاری رکھے ہوئے ہے، ہم سب کا فرض ہےکہ سیاسی استحکام کے حوالے سے اپنا بھرپورکردارادا کریں۔