منگل، 24 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مقامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے,محسن نقوی


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل جرائم کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں آ چکا ہے-


ادارہ برائے پائیدار ترقیاتی پالیسی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار سےخطاب کرتےہوئےمحسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر سمیت 4 امور ہماری ریڈ لائنز ہیں، فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، غلط معلومات اور ڈ یپ فیکس کا مقابلہ کرنا ضروری ہے ڈیپ فیکس کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانا خطرناک ہے، اس سے معاشرے میں انتشار جنم لیتا ہے ڈیجیٹل میڈیا پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔


وزیر داخلہ نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل جرائم کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں آ چکا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو جوابدہ بنانا اور جھوٹے بیانیے کا فروغ روکنا ہوگا،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مقامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے اور شکایات پر بروقت جواب دینا ان کی ذمہ داری ہے،ڈیجیٹل ماحول کو محفوظ بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، جبکہ بچوں کو آن لائن خطرات سے بچانے کے لیے بھی اقدامات ضروری ہیں،غلط معلومات کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز شفاف شکایتی نظام تشکیل دیں تاکہ صارفین کی شکایات کا مؤثر اور بروقت ازالہ ممکن ہو سکے۔