26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

مصنف:
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج سے متعلق 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔
سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں بشریٰ بی بی کی قانونی ٹیم اور پراسیکیوشن کے ارکان موجود تھے، جہاں بشریٰ بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی موکلہ کو تمام 29 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وکلا کی موجودگی میں شاملِ تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے۔
جس کے بعد عدالت نے عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے مقدمات کی مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی
مزید پڑھیں



