پیر، 16 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بشریٰ بی بی کو چہرے"کالے" نظر آتے،ہسپتال منتقلی کی درخواست دائر

مصنف:

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی


درخواست میں 11 نومبر 2026 کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کی بائیں اور دائیں آنکھ میں موتیے کی تشخیص ہوئی ہے، جیل حکام کے مطابق ان کا آپریشن 15 نومبر 2026 کو متوقع ہے،بشریٰ بی بی نے ملاقات کے دوران انکشاف کیا کہ ان کی بینائی شدید متاثر ہے، بشریٰ بی بی عینک کے بغیر دیکھنے سے قاصر ہیں، عینک کے ساتھ بھی سامنے بیٹھے افراد کو صرف ایک سیاہ شکل کے طور پر دیکھ سکتی ہیں،آنکھوں میں شدید درد کے باعث وہ روزانہ پیناڈول اور ٹونوفلیکس کی دو گولیاں لے رہی ہیں، جیل حکام کو شکایت کے باوجود ماہر ڈاکٹرز 7 سے 8 دن بعد معائنے کے لیے آئے،جیل کے جس بڑے ہال نما کمرے میں وہ قید ہیں وہاں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہیں، بشریٰ بی بی کے کمرے میں حشرات، کاکروچ، اور سنڈیاں موجود ہیں،ماضی میں کمرے سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کے بعد وہ حصے سیمنٹ سے بند کیے گئے، جیل میں دستیاب ڈیوٹی ڈاکٹر گائناکالوجسٹ ہیں نہ کہ آئی سپیشلسٹ، ناقص صفائی و حشرات کے کاٹنے کے خطرے کے پیشِ نظر آپریشن کے بعد انفیکشن سے مستقل بینائی جانے کا شدید خطرہ ہے،درخواست گزار کا مکمل طبی ریکارڈ طلب کیا جائے،بشریٰ بی بی کو بروقت مناسب طبی علاج فراہم کیا جائے،بشریٰ بی بی کو فوری طور پر کسی خصوصی اسپتال منتقل کیا جائے،