Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لاہور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

bushra bibi

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست کل سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔


چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور جسٹس محمد امجد پرویز پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا،دو رکنی بینچ بشری بی بی کی درخواست پر کل بارہ بجے سماعت کرے گا۔


بشریٰ بی بی نے مقدمات کی تفصیلات کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ،وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل رفاقت علی ڈوگر پیش ہوں گے ،نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر فاطمہ شاہد پیش ہوں گی۔


بشریٰ بی بی نے 16 نومبر 2023 کو مقدمات کی تفصیلات کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ،درخواست میں نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے