Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بانی کیلئے لندن سے ڈاکٹر بلانے کی تصدیق، طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی

Imran Khan

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے لندن سے ایک ڈاکٹر کو اڈیالہ جیل بلوانے کی تصدیق ہوگئی، اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 10 اگست کو بانی کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق بانی کے علاج کے لیے لندن سے ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو اڈیالہ جیل بلایا گیا تھا، بانی کا طبی معائنہ کرنے والے میڈیکل بورڈ میں چار ڈاکٹرز شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فرقاد عالمگیر، ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر اختر علی بندیشہ اور ڈاکٹر علی عارف میڈیکل ٹیم کا حصہ تھے۔

رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کا اینزائٹی لیول تھری پلس قرار دیا تھا، میڈیکل بورڈ نے بلڈ پریشر اور اینزائٹی لیول کنٹرول کرنے کے لیے روزانہ ایک گھنٹہ واک کی سفارش کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو فیملی سے ملاقات، اخبار، ٹی وی اور کتابیں فراہم کرنے کی بھی سفارش کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بانی کی اہلیہ سے ملاقاتوں میں اضافے کی سفارش بھی کی تھی، ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کا نام بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے حالیہ مذاکراتی عمل میں بھی سامنے آیا۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کے لیے میڈیکل بورڈ وفاقی حکومت نے تشکیل دیا تھا