بدھ، 18 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

190 ملین پاؤنڈ کیس ، فیصلہ شواہد کی بنیاد پر سنایا گیا، ہائیکورٹ سے بھی برقرار رہنے کی توقع

مصنف:

190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں سزا شواہد کی بنیاد پر سنائی گئی ہے اور ہائیکورٹ سے بھی فیصلہ برقرار رہنے کے امکانات ہیں۔


ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میرٹ پر دلائل دینے کے بجائے تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، جبکہ صحت اور دیگر معاملات کو عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کے لیے سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس صاحبان کو خطوط لکھنا اور این آر او حاصل کرنے کی کوششیں بھی عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کا حصہ ہیں۔ذرائع نے مزید کہا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود مقدمے کا فیصلہ میرٹ اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔