حکمرانوں کو لاہور کے سوا کچھ نہیں نظر آتا، ترقیاتی فنڈز نہ ملے تو حکومت کو عدالت لے جاؤنگا، چودھری حسین الہی

مصنف:
مسلم لیگ (ق) کے ایم این اے چودھری حسین الہٰی نے کہا ہے کہ اگر ہمیں ترقیاتی فنڈز نہ ملے تو پوری پنجاب حکومت کو عدالت لے جاؤں گا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق گجرات کے علاقے اسلام نگر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’’ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے چوہدری سالک کو عدالتوں میں گھسیٹنے کی بات کی ہے۔
پرویز الہٰی کے دور میں میرے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے لیے 3 ارب روپے منظور ہوئے تھے اور پرویز الہٰی نے اپنے دور میں گجرات کی ہر گلی میں ترقیاتی کام کروائے۔ پنجاب حکومت نے 11 ارب روپے جہاز پر خرچ کر دیئے، عوام کی کوئی فکر نہیں۔لاہور کے حکمرانوں کو لاہور کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔‘‘
مزید پڑھیں




