Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

دکی: کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ، 11 مزدور اغوا

crime
مصنف:

دکی: ناناصاحب زیارت کے علاقے پلڑی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔


مزدور ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد اور کیمپ میں تعینات سول سیکیورٹی گارڈز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک سول سیکیورٹی گارڈ شہید جبکہ راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کیمپ میں موجود لیبر کے شناختی کارڈ چیک کیے اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے 11 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔ حملہ آوروں نے کیمپ میں موجود مشینری کو بھی نذر آتش کردیا اور فرار ہوگئے۔