Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ڈی آئی خان،سی آر بی سی نہر ٹوٹنے سے کئی علاقے زیرِ آب

مصنف:

ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑ پور کے قریب رات گئے سی آر بی سی نہر ٹوٹنے کے باعث دو سو سے زائد گھرانے اور متعدد دیہات زیر آب آگئے۔

نہر ٹوٹنے سے پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں صورتحال تشویشناک ہوگئی۔ اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے مقامی لوگوں کے تعاون سے ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لیا اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

پاک فوج کی بروقت امدادی کارروائی کے باعث متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ تاہم ویراعلیٰ خیبر پختونخوا لاہور میں ہیں اور ٹک ٹاک بنانے کے ساتھ ساتھ سیاسی سرگرمیوں کے نام پر امن و امان کی صورتحال کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،