Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اولاد کے رویے سے تنگ عمر رسیدہ جوڑے نے نہر میں چھلانگ لگا دی، شوہر جاں بحق


غربت اور اولاد کے رویے سے تنگ عمر رسیدہ جوڑے نے نہر میں چھلانگ لگا دی، شوہر ڈوب گیا، جب کہ بیوی کو زندہ نکال لیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بہاولپور کی مہاجر کالونی سے تعلق رکھنے والے عمر رسیدہ جوڑے نے ششماہی نہر میں چھلانگ لگا دی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق 75 سالہ یوسف علی اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر سے نکلا تھا، اہل خانہ کے مطابق جوڑا رکشے پر سوار ہو کر ششماہی نہر پہنچا، جہاں دونوں نہر میں کود گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ضعیف خاتون کو نہر سے زندہ نکال لیا، تاہم 75 سالہ یوسف علی پانی میں ڈوب گیا جس کی لاش کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ غربت اور اولاد سے مبینہ طور پر تنگ آنا بتائی جا رہی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید حقائق سامنے آنا باقی ہیں۔