جمعہ، 30 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سہیل آفریدی کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے شواہد ملے ہیں،چارج شیٹ کیساتھ سامنے لایا جائیگا، ثمر بلور


مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف اربوں روپے کرپشن کے شواہد ملے ہیں۔ چارج شیٹ کے ساتھ سامنے لایا جائے گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی کیخلاف کرپشن کے شواہد کواکٹھا کیا جارہا ہے، چارج شیٹ کے ساتھ سامنے لایا جائے گا۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صوبے میں ایسا سیٹ اپ چاہتے تھے جس میں ان کا حصہ ہوتا۔ ان کے قریبی افراد کے نام بھی مبینہ کرپشن میں سامنے آرہے ہیں۔

ثمر ہارون بلور نے کہا کہ پی ڈی ایم دور میں بھی مولانا فضل الرحمان کےقریبی افراد کے نام مبینہ کرپشن سے جڑ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان ایسا سیٹ اپ چاہتے تھے جس میں انہیں بھی سیاسی حصہ ملے۔