Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

غزل،فرض تو فرض ہے احسان نہ سمجھا جائے،شاعر:حمزہ ارشد

نقطہ نظر

غزل

حمزہ ارشد


فرض تو فرض ہے احسان نہ سمجھا جائے

روح اور قلب کو زندان نہ سمجھا جائے


ہم نے آنکھوں میں کئی خواب سجا رکھے ہیں

اشک کو موجِ پریشان نہ سمجھا جائے


کیسے ہم بھول گئے دردِ جدائی تیرا

عشق میں کچھ بھی تو آسان نہ سمجھا جائے


عمر بھر کے لیے رہنا ہے تمہارے دل میں

اپنے گھر پر مجھے مہمان نہ سمجھا جائے


یہ فضا کیسی مری نگری میں چلنے ہے لگی

کیسے انسان کو انسان نہ سمجھا جائے؟


میری خواہش بھی تقاضا بھی ہے تم پیار کرو

پیار کے سودے کو نقصان نہ سمجھا جائے


ابنِ آدم ہیں فقط یاد ہے اتنا ہم کو

ہم سے درویش کو سلطان نہ سمجھا جائے