جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

گھر میں بیویوں پرتشدد کی شکایت؛ ڈی آئی جی فیصل کامران نے تین شوہروں پر پرچے کٹوا دیے

faisal-kamran-dig-1024x634.jpg

ویل چیئر پر خاتون سود خوروں کی دھمکیوں کی شکایت لے کر ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں پہنچ گئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس ڈی پی او شاد باغ کو اس خاتون کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔


کاروبار میں لین دین میں فراڈ اور دھمکیوں کی شکایات پر ڈی آئی جی آپریشنز نے شمالی چھاؤنی،شاہدرہ ٹاؤن اور کاہنہ پولیس سٹیشن نے انچارجوں کو کارروائی کرنے کی ہدایات کیں۔ ڈی اائی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں کئی خواتین شوہروں کے گھریلو تشدد کی شکایات لے کر آئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے گھریلو تشدد کے واقعات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا اور تمام شکایات پر تھانوں مین ایف آئی آر فوراً درج کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔


خواتین کی اپنے شوہروں کی جانب سے تشدد کی شکایات پر ڈی آئی جی فیصل کامران نے ایس ایچ او گجر پورہ، ایس ایچ او ٹبی سٹی اورایس ایچ او مناواں کو مقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔


ڈی آئی جی آپریشنز نے شکایات لے کر آنے والے شہریوں سے کہا کہ اگر ان کی شکایات کا ازالہ نہ ہوا تو وہ شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے ایس ایچ او کے بارے میں ان کو آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تھانے میں بروقت شنوائی نہ کرنے والے افسران کی جواب دہی ہو گی۔ میں خود شہریوں کی براہِ راست شنوائی کیلئے ہر ہفتے 6 روز اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگاتا ہوں اور اتوار کو دوپہر 12 بجے فیس بک لائیو پر شہریوں کی شکایات اور تجاویز سنتا ہوں۔