ایرانی سفیر کا پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے پر اظہارِ افسوس

مصنف:
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے المناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر حکومتِ پاکستان اور عوام سے دلی تعزیت کی ہے۔
ایرانی سفیر نے سانحے میں جاں بحق ہونے والے بچوں اور دیگر افراد کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔
مزید پڑھیں





