Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

فلائی دبئی واقعہ ایک اور نائن الیون کی کوشش تھی، اسرائیلی میڈیا

Flydubai Flight Diverts to Saudi Arabia After Incident | BaaghiTV

اسرائیلی میڈیا نے فلائی دبئی واقعہ 11/9 کی کوشش قرار دے دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلائی دبئی واقعہ ایک اور نائن الیون کی کوشش تھی، مبینہ طور پر عمانی پائلٹ طیارے کو ہائی جیک کرنا، گرانا یا ورلڈ ٹریڈ سینٹر جیسے واقعے کو دہرانا چاہتا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلائٹ کریو اور مسافروں نے یہ کوشش ناکامی بنائی، اسرائیلی حکام فلائی دبئی طیارے کے واقعے کو ممکنہ دہشت گرد حملہ قرار دے کر تحقیقات کررہے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم آفس کا کہنا ہے واقعہ ہائی جیکنگ کا نہیں تھا۔ دوسری جانب سی این این کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے اسرائیلی طیارے کو مسافروں کو واپس لے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

اسرائیل نے تبوک سے مسافروں کو واپس لانے کے لیے فوجی یا سول طیارہ بھیجنےکی درخواست کی تھی، سعودی ایوی ایشن حکام مسافروں کے لیے متبادل طیارے کے انتظامات کررہے ہیں۔