Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

petrol-bike-pakistan1679238811-0-400×230

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 89 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 387 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 400 روپے 35 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یکم اکتوبر کے لیے کی گئی ہے۔


گزشتہ روز بھی پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

پیر کو بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 27 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔

تین روز کے دوران پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً 4 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 18 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں قیمتوں، درآمدی لاگت، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم پرائسنگ میکانزم کے تحت کیا جاتا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بدھ کو مستحکم رہیں۔ تاہم امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات میں تعطل نے قیمتوں میں ممکنہ کمی کو محدود رکھا۔