Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

آبنائے ہرمز میں جہازوں کی مکمل حفاظت ممکن نہیں، عالمی بحری تنظیم کا انتباہ

us ship1


عالمی بحری تنظیم انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سربراہ ارسینیو ڈومنگیز نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی حفاظت کو سو فیصد یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نگرانی کے نظام کے باوجود اس اہم سمندری گزرگاہ سے گزرنے والے جہاز مکمل طور پر محفوظ نہیں کہے جا سکتے، کیونکہ خطے میں جاری کشیدگی صورتحال کو غیر یقینی بنائے ہوئے ہے۔
‎ارسینیو ڈومنگیز نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے فوجی طاقت کا استعمال کوئی دیرپا یا پائیدار حل نہیں ہے، بلکہ اس کے لیے سفارتی اور مستقل اقدامات کی ضرورت ہے۔
‎انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی تجارت کے لیے اس اہم راستے کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔