Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

زارا نور عباس کی ہیوی بائیک پر انٹری، فلم ’شیروز‘ کی تشہیری تقریب میں سب کی توجہ حاصل کرلی


پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے ڈیفنس میں عام لوگوں کے درمیان بغیر کسی نمایاں سیکیورٹی کے ہیوی موٹر سائیکل چلا کر سب کو حیران کردیا۔ زارا نور عباس نے اپنی نئی فلم ’’شیروز‘‘ کی پروموشنل تقریب میں منفرد انداز اپناتے ہوئے نئے ماڈل کی ہیوی موٹر سائیکل پر سن گلاسز لگائے انٹری دی، جس نے موقع پر موجود افراد اور میڈیا نمائندوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔ اس موقع پر موجود میڈیا نمائندوں نے اداکارہ سے فلم ’’شیروز‘‘ کے حوالے سے مختلف سوالات کیے اور فلم کی کہانی، کرداروں اور دیگر تفصیلات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زارا نور عباس نے فلم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم ’’شیروز‘‘ میں تین ہیروئنز شامل ہیں، جن میں ان کے علاوہ کنزہ ہاشمی اور اشنا شاہ بھی شامل ہیں۔ زارا نور عباس نے کہا کہ فلم میں وہ سب ہیرو بھی ہیں اور ہیروئن بھی، جبکہ فلم 2 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی اور شائقین کو محظوظ کرے گی۔ واضح رہے کہ فلم ’’شیروز‘‘ جیو فلمز کے تعاون سے ریلیز کی جا رہی ہے۔