منگل، 17 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

غزل: کبھی تو اُسے بھی یہ ارمان ہوتا،شاعر: جاوید ڈینی ایل

نقطہ نظر
javede denial


کبھی تو اُسے بھی یہ ارمان ہوتا

وہ لمس و تخیل کا وجدان ہوتا


وہ ملتا تو شاید بدلتی کہانی

ہماری محبت ہی عنوان ہوتا


محبت تو رنگیں سفر ڈھونڈتی تھی

مگر عشق کب اتنا آسان ہوتا


ٹھہرتا نہ دِل میں تو کیا عشق ہوتا؟

محبت کا پھر کون سا مان ہوتا


اگر عشق کی داستاں مَیں سُناتا

ہر اِک موڑ پر دِل پریشان ہوتا


وہ اِک بار چھُو لیتا احساس میرا

تو ہر زخمِ ہجراں کا درمان ہوتا


اگر ذوقِ اُلفت وہ جاویدؔ ! رکھتا

تو جیون ہمارا نہ ویران ہوتا