منگل، 17 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ریڈیو پاکستان حملہ کیس، کامران بنگش اورعرفان سلیم کی ضمانت خارج


نو مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس، اے ٹی سی نے ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں۔

پشاور کی انسداددہشت گردی عدالت نے نو مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں،عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

سماعت کےدوران تیمور جھگڑا،کامران بنگش اور عرفان سلیم عدالت میں پیش ہوئے، ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے کامران بنگش اور عرفان سلیم کو حراست میں لے لیا، تاہم وکلا نے دونوں رہنماؤں کو پولیس کی تحویل سے چھڑا لیا۔

صورتحال کےبعد پولیس نے عدالت کے دروازے بند کروا دیے، جبکہ تیمور جھگڑا پولیس کے ہاتھ نہ آسکے۔