بحرین کی جانب بڑھنے والے ایرانی ڈرونز تباہ، ریڈار سسٹم کی تباہی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، سینٹکام

مصنف:
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ بحرین کی جانب بڑھنے والے ایرانی ڈرونز کو فضا میں تباہ کردیا۔
ٹامپا فلوریڈا سے جاری بیان میں سینٹکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بحرین کی جانب بڑھنے والے ایرانی ڈرونز کو فضا میں تباہ کردیا۔
سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ بارودی مواد سے لدے ڈرونز ایرانی پاسداران انقلاب نے بحرین کی جانب داغے تھے، تاہم بحرین میں فوجی اڈے کے راڈار کو تباہ کرنے کے ایرانی دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔
اس سے قبل ایران نے بحرین میں امریکی ریڈار سسٹم کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر امریکی ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا گیا ہے
مزید پڑھیں





