ہفتہ، 21 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

تحریک بہاولپور کی بحالی میں شہداء اور گمنام شخصیات کو زندہ رکھنا ہمارا فرض ،تحریر:مرزا عارف رشید

نقطہ نظر

اگر اس تحریک کو زندہ رکھا گیا اگر اس تحریک میں کسی نے جان ڈالی اگر میں یہ کہوں کہ اس چراغ کو کسی نے بجھنے نہیں دیا تو ان ناموں میں کوئی بڑے جاگیردار سرمایہ دار یا بڑے سیاستدانوں کا نام نہیں آتا جن کی جدوجہد سب سے زیادہ تھی وہ چند گمنام لوگ تھے جنہیں یہاں کے لوگوں نے خود گمنام بنا دیا ہے میں انہیں گمنام کیوں کہوں حقیقت میں وہ گمنام نہیں تھے ہم نے انہیں گمنام کر دیا ہے اگر یہ شخصیات کسی امیر باپ کی اولاد ہوتیں ان کے پاس بڑی بڑی گاڑیاں بنگلے اور جائیدادیں ہوتیں تو آج ان کے نام پر شہر کے سب سے بڑے ہال بک کیے جاتے بڑے بڑے بینرز لگائے جاتے ان پر ان کی بڑی بڑی تصویریں آویزاں ہوتیں اور لمبے لمبے بھاشن سننے کو ملتے لیکن افسوس انہوں نے اپنی ساری زندگی سائیکلوں پر پیدل چل کر اور اپنی جیب سے خرچہ کر کے اس تحریک کے لیے اپنے آپ کو وقف کر دیا وہ روشن چراغ جنہوں نے جھنڈا گرنے نہیں دیا آج جب بحالی صوبہ بہاولپور کی بات ہوتی ہے تو چند نام ایسے ہیں جن کی وجہ سے یہ تحریک آج بھی زندہ ہے یہ ایسے عظیم لوگ تھے جنہوں نے خود بھوکا رہنا گوارا کیا اپنے بچوں کو بھوکا رکھا لیکن تحریک کا نام زندہ رکھا اور اپنا جھنڈا بلند رکھا ان کی زبان پر صرف ایک ہی بات ہوتی تھی میرے وسیب کے بچوں کو ان کا حق ملنا چاہیے میرے وسیب کا نوجوان کب تک مزدوری کرتا رہے گا میرے وسیب کے بچوں کے ہاتھوں میں ڈگریاں تو ہیں لیکن انہیں سرکاری نوکری نہیں ملتی وہ کہا کرتے تھے جب تک میری جان میں جان ہے اور میں زندہ ہوں میں حق اور سچ کی بات کرتا رہوں گا انہوں نے کبھی ذاتی مفاد نہیں دیکھا ان عظیم ہستیوں میں میرے نزدیک چند نام ہمیشہ زندہ رہیں گے جس میں مرحوم ملک حبیب اللہ بھٹہ سید تابش الوری مرحوم ڈاکٹر وسیم اختر محمد اکرم انصاری مرحوم قاری مونس بلوچ محمد نواز خان ناجی شہید حافظ محمد شفیق شہید عظیم داد پوترہ اور ان جیسے کئی دوسرے بے لوث ساتھی یہی لوگ اصل وارث ہیں کل تک جو لوگ انہیں استاد کہتے تھے جو اخبارات کی شہ سرخیوں میں ان کے ساتھ کھڑے ہو کر تصاویر بنواتے تھے آج وہ کہاں ہیں وقت نے سب کو بے نقاب کر دیا ہے میری نظر میں آج بھی وہی لوگ زندہ ہیں جو خلوص کے ساتھ اس مٹی سے پیار کرتے تھے بہاولپور کوئی عام ضلع نہیں ایک عظیم ریاست تھی بہاولپور صوبہ کیوں ضروری ہے اس بات کو سمجھنے کے لیے ہمیں تاریخ میں جانا ہوگا ایک خود مختار ریاست کے طور پر بہاولپور کی تاریخ دو سو برس سے زیادہ عرصے پر محیط ہے 1748 سے 1955 تک یہ ایک خود مختار ریاست کے طور پر قائم رہی قیام پاکستان سے پہلے ریاست کے امور خارجہ دفاع اور کرنسی کا انتظام برطانوی راج کے ذمے تھا جبکہ دیگر تمام داخلی معاملات عباسی خاندان کے نواب سنبھالتے تھے جب پاکستان بنا تو ریاست بہاولپور نے بغیر کسی لالچ کے سب سے پہلے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تاریخ کی کتابوں میں لکھا ہے کہ نواب سر صادق محمد خان عباسی پنجم نے قائد اعظم محمد علی جناح کو اس وقت 70 لاکھ روپے کا خزانہ اور سینکڑوں بوری چاول بطور امداد پیش کیے تھے1951 سے 1955 تک بہاولپور ایک مکمل صوبہ تھایہ وہ تاریخی حقیقت ہے جو بہاولپور کے اکثر لوگ نہیں جانتے گورنمنٹ آف پاکستان کے 3 اپریل 1951 کے حکم کے تحت بہاولپور کو باقاعدہ صوبائی حیثیت دی گئی تھی مورخ ڈاکٹر محمد طاہر سابق صدر شعبہ تاریخ صادق ایجرٹن کالج کے مطابق 1952 کے انسٹرومنٹ آف ایکسیشن کے تحت بہاولپور کے تمام مرکزی امور حکومت پاکستان نے سنبھال لیے تھے اور صوبائی امور کا اختیار بہاولپور کو دے دیا گیا تھا اس طرح 1952 سے 1955 تک بہاولپور ایک مکمل صوبہ تھا اس کی اپنی منتخب اسمبلی تھی اس کا اپنا وزیر اعلی سید حسن محمود تھا اس کی اپنی قانون ساز اسمبلی تھی اپنا سیکرٹریٹ تھا اور یہاں تک کہ اپنا پبلک سروس کمیشن بھی تھا باقی صوبوں کی طرح بہاولپور صوبے کا بھی بجٹ پیش ہوتا تھا جو 1951-52 میں اس وقت کے صوبہ سرحد کے بجٹ کے برابر تھا 1955 کا معاہدہ اور 1970 میں وعدہ خلافی 1955 میں وزیر اعظم چوہدری محمد علی بوگرہ کی حکومت نے مغربی پاکستان کے تمام صوبوں کو ملا کر ون یونٹ بنا دیا بہاولپور بھی اس میں شامل ہوا اس وقت ریاست کے الحاق کے معاہدے میں یہ واضح تحریری شق شامل کی گئی تھی کہ ون یونٹ کے خاتمے پر بہاولپور کی سابقہ صوبائی حیثیت کو بحال کر دیا جائے گا 1970 میں جنرل یحیی خان نے ون یونٹ کو ختم کر دیا لیکن وعدے کے برعکس بہاولپور کو صوبہ بنانے کے بجائے پنجاب میں ضم کر دیا گیا جس پر بہاولپور کے عوام سراپا احتجاج بن گئے 24 اپریل 1970 یوم شہدائے بہاولپوراس وعدہ خلافی کے خلاف بہاولپور میں ایک زبردست تحریک شروع ہوئی جس کا مرکز تاریخی فرید گیٹ تھا 24 اپریل 1970 کو ایک بڑا پرامن احتجاج منعقد ہوا جس میں مرد خواتین بزرگ اور نوجوان شریک تھے حالات اس وقت کشیدہ ہو گئے جب مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اور بعد ازاں نہتے مظاہرین پر سیدھی فائرنگ کر دی گئی اس فائرنگ میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ دو نوجوان جان کی بازی ہار گئےحافظ محمد شفیق شہید محمد عظیم داد پوترہ شہید یہ دونوں شخصیات بعد ازاں شہدائے بہاولپورکے طور پر یاد کی جانے لگیں اور آج بھی تحریک صوبہ بہاولپور کی تاریخ میں علامتی حیثیت رکھتی ہیں ہرسال 24 اپریل کو فرید گیٹ پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے1970 کا الیکشن اور 1973 کے آئین پر دستخط سے انکار 1970 کے پہلے عام انتخابات اس تحریک کے لیے ایک ریفرنڈم ثابت ہوئے بہاولپور کے عوام نے 85 فیصد ووٹ بہاولپور صوبہ بحالی کے امیدواروں کے حق میں دیئے قومی اسمبلی کی 8 میں سے 6 اور صوبائی اسمبلی کی 18 میں سے 16 نشستوں پر بحالی صوبہ کے حامی امیدوار کامیاب ہوئے انتخابات کے بعد متحدہ محاذ نے شیخ مجیب الرحمن سے ملاقات کی جنہوں نے وزیر اعظم بننے کے بعد بہاولپور کو صوبہ بنانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ملک ٹوٹ گیا اور یہ خواب ادھورا رہ گیا تاریخ گواہ ہے کہ بہاولپور کے دو عظیم ایم این ایز میاں نظام الدین حیدر اور مخدوم نور محمد ہاشمی نے اسی وعدہ خلافی پر احتجاجاً 1973 کے متفقہ آئین پر دستخط نہیں کیے یہ غداری نہیں اپنے وسیب سے وفاداری کا سب سے بڑا ثبوت تھا ہمارا مطالبہ نفرت نہیں حق کا مطالبہ ہے ہمارا مطالبہ کسی سے نفرت نہیں ہم لاہور یا ملتان کے خلاف نہیں لاہور ہمارا بڑا بھائی ہے ہم صرف اپنا حق مانگ رہے ہیں ہمارا وسیب رقبے کے لحاظ سے پنجاب کا سب سے بڑا وسیب ہے جس کا رقبہ 45,588 مربع کلومیٹر ہے جس میں 20,200 مربع کلومیٹر چولستان کا صحرا شامل ہے جغرافیائی طور پر بھی یہ قدرتی صوبہ ہے شمال میں پانچ دریا اسے پنجاب سے الگ کرتے ہیں مشرق میں بھارت کا صحرا اور مغرب میں سندھ کی سرحد اس کی حد بندی کرتی ہے لیکن تعلیم صحت اور روزگار میں ہم سب سے پیچھے ہیں ہمارے بچوں کے پاس ڈگریاں ہیں لیکن نوکریاں نہیں ہمارا سیکرٹریٹ آج بھی لاہور میں ہےایک غریب کسان کو اپنے چھوٹے سے کام کے لیے لاہور جانا پڑتا ہےصوبہ بننے سے یہاں انتظامیہ بہتر ہوگی گورننس یہیں ہوگی نئی یونیورسٹیاں میڈیکل کالج بنیں گے نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور چولستان جیسے پسماندہ علاقے ترقی کریں گےمیں حکومت وقت سے تمام سیاسی جماعتوں سے اور بالخصوص بہاولپور ڈویژن کے تمام منتخب نمائندوں سے اپیل کرتا ہوں کہ خدارا اس تحریک کے ان گمنام ہیروز اور شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں ان کی روح کو تب ہی سکون ملے گا جب بہاولپور کو اس کا کھویا ہوا مقام یعنی صوبے کا درجہ واپس ملے گا یہ کسی ایک جماعت کا مطالبہ نہیں یہ ڈیڑھ کروڑ عوام کے دل کی آواز ہے