اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ ملاقات

مصنف:
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی، جبکہ پمز اسپتال کے ڈاکٹر نے عمران خان کا طبی معائنہ بھی کیا۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان میڈیکل ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔ اس دوران ان کا بلڈ پریشر چیک کرنے کے علاوہ آنکھوں کا فالو اَپ معائنہ بھی کیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف خان کو معائنے کے دوران جیل اسپتال کے عملے کی معاونت حاصل رہی، وہ تقریباً ایک گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں موجود رہے۔
مزید پڑھیں




