وینا ملک لائیو شو میں رو پڑیں، میک اپ بھی اتار دیا

اداکارہ وینا ملک سوشل میڈیا پر اپنے وزن اور جسمانی ساخت سے متعلق تنقید پر دل برداشتہ ہو کر براہِ راست ٹی وی پروگرام کے دوران رو پڑیں اور غصے میں اپنا میک اپ بھی اتار دیا۔
ٹی وی اسکرین پر واپسی کے بعد وینا ملک کو سوشل میڈیا پر اپنی ظاہری شخصیت اور وزن کے حوالے سے تنقید کا سامنا تھا، جس پر انہوں نے لائیو شو میں ناقدین کو بھرپور جواب دیا۔پروگرام کے دوران اداکارہ نے سب کے سامنے اپنا میک اپ صاف کیا اور اونچی ایڑی کے جوتے اتارتے ہوئے کہا کہ ہاں، میں موٹی ہوگئی ہوں اور میرا قد بھی چھوٹا ہے، لیکن کیا اس سے میری شخصیت اور پہچان ختم ہوگئی ہے؟ میں نے آج تک جو کام کیا، کیا اس کی کوئی حیثیت نہیں؟وینا ملک نے کہا کہ خواتین پر ہر وقت خوبصورت دکھائی دینے کا دباؤ اور ان کی ظاہری شکل و صورت پر طنز و تنقید ان کی ذہنی صحت کو متاثر کرتی ہے۔ کسی کو معلوم نہیں ہوتا کہ دوسرا شخص کن مشکلات، تکالیف اور تجربات سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمر کا بڑھنا ایک فطری عمل ہے اور خواتین وقت کے ساتھ آنے والی تبدیلیوں کو قبول کرتے ہوئے زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھتی رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر تضحیک اور طنز خواتین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔اداکارہ نے پیغام دیا کہ خواتین کی ظاہری شخصیت پر تنقید کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں آگے بڑھنے میں مدد فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیں




