محسن نقوی کی منصورہ آمد، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات

مصنف:
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی صورتحال اور امن و امان کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے آئندہ بھی باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام طبقات کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی سب سے اہم ترجیح ہونی چاہیے
مزید پڑھیں




