بٹگرام، دو قبائل میں مسلح تصادم، 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

مصنف:
بٹگرام میں کولئی پالس اور بٹگرام کی سرحدی حدود کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دونوں قبائل کے درمیان سرحدی حدود کے تنازع پر تصادم ہوا، جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اطراف کے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں




