ہفتہ، 21 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی فوجی مشق اختتام پذیر

مصنف:

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی فوجی مشق ’ایلانگ اسٹرائیک تھری‘ اختتام پذیر ہوگئی۔


پاک فوج اور انڈونیشین آرمی کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں ہونے والی مشترکہ فوجی مشق ’ایلانگ اسٹرائیک تھری‘ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (این سی ٹی سی) پبی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ مشق کا آغاز 9 نومبر 2026 کو ہوا تھا۔


مشق کے دوران انسدادِ دہشت گردی کے تجربات کا تبادلہ، آپریشنل ڈرلز اور طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانے، جنگی مہارتوں میں اضافے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔


مشترکہ فوجی مشق پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دیرینہ عسکری تعاون کی عکاس ہے، جبکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ ہوتا ہے۔