ہفتہ، 21 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

گلوکارہ شازیہ منظور پر تشدد کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

مصنف:

لاہور سیشن کورٹ نے گلوکارہ شازیہ منظور پر تشدد کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔


تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی جج ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے ملزمان محمد نعمان، محمد سہیل اقبال سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔


عدالت نے دلائل سننے کے بعد مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔


واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ملت پارک لاہور میں پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔