ہفتہ، 21 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مریم نواز سے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد کی ملاقات

cm
مصنف:

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد نے ملاقات کی، جس میں صوبائی حکومت کی گڈ گورننس، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وفد کو حکومت پنجاب کے مختلف اقدامات اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے شرکاء کو صوبائی حکومت کے انتظامی امور اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وفد کے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے لیے سفارش اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ حکومت ایسا نظام قائم کرنا چاہتی ہے جہاں کسی شہری کو اپنا جائز کام کروانے کے لیے سفارش کی ضرورت نہ پڑے۔