ہفتہ، 21 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

صدر مملکت آصف علی زرداری کی خیبر پختونخوا کے لیے 5 آرڈیننسز کی منظوری

pak
مصنف:

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا کے لیے پانچ آرڈیننسز کی منظوری دے دی۔


ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع) اور خیبر پختونخوا اسپیشل انیشیٹوز آرڈیننس 2026 (مخصوص اضلاع کے علاوہ) کی منظوری دی ہے۔


اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) (ترمیمی) آرڈیننس 2026 بھی منظور کر لیا گیا ہے۔


اس کے علاوہ خیبر پختونخوا سوسائٹیز (رجسٹریشن) (ترمیمی) آرڈیننس 2026 اور خیبر پختونخوا اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر (تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات) آرڈیننس 2026 کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔