Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ہدیہ بحضور بانیِ پاکستان محمد علی جناح،شاعر:صفدر بھٹی

safdar bhatti

دبلا سا آسرا تھا محمد علی جناح
پر کام وہ کیے تھا محمد علی جناح

زندہ رہے گا نام ترا جب تلک جہان
اس شان سے جیا تھا محمد علی جناح

بندہ تھا صاف گو وہ نڈر اور با اصول
مقبول ہو گیا تھا محمد علی جناح

باندھا تھا جس نے رختِ سفر قوم کے لیے
بے مثل رہ نما تھا محمد علی جناح

اغیار کے شکنجوں کو توڑا بہ زورِ عقل
ہم کو وطن دیا تھا محمد علی جناح

جتنے عدو تھے پیار سے سب رام کر لیے
کب زور آزما تھا محمد علی جناح

تعمیل چاہیے کہ کریں اس کے حکم کی
ارشاد جو کیا تھا محمد علی جناح

افسوس بے حسی سے دروغوں کی مر گیا
جو شخص با صفا تھا محمد علی جناح

باتیں بناتے پھرتے ہیں اب بھی چہار لوگ
یہ شخص دوغلا تھا محمد علی جناح

عالم مگر سمجتا ہے سب صدق اور دروغ
آئینے سا صفا تھا محمد علی جناح

مغفور رحمتوں میں رکھے تجھ کو اے حبیب
مالک کا مدعا تھا محمد علی جناح

صفدر بہ گلستانِ جناں راحتیں ملیں
سب کا وہ دلربا تھا محمد علی جناح