رائیونڈ: شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور بیٹی قتل، سسر زخمی

مصنف:
رائیونڈ میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور بیٹی قتل، سسر زخمی ہو گیا ،پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث چنار باغ سوسائٹی کے قریب پیش آیا،جہاں ارسلان نامی شخص نے فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹی کو قتل جبکہ سسر کو زخمی کر دیا ۔ مقتولین میں 32 سالہ نازیہ اور اس کی بیٹی 6 سالہ عائشہ شامل ہیں، زخمی 60 سالہ مقبول کو طبی امداد کے لئے رائیونڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں،ملزم ارسلان موقع سے فرار ہو گیا، جس کی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش جاری ہے ۔





