اتوار، 8 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بھارت میں مودی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج، جابرانہ اور آمرانہ پالیسیاں بے نقاب


بھارت میں خانہ جنگی کی گونج، مودی حکومت کے خلاف ملک گیر بغاوت کی لہر، بھارت میں بڑھتی عوامی اور سیاسی مخالفت نے مودی حکومت کے جابرانہ رویے اور آمرانہ پالیسیوں کو بے نقاب کر دیا۔


بھارتی جریدہ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے 40 لاکھ طلبہ کے احتجاج کو عوامی بے چینی کا واضح ثبوت قرار دے دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نااہل مودی حکومت کی پالیسیاں کسانوں، نوجوانوں اور اقلیتوں سمیت تمام طبقات کیلئے معاشی و سماجی استحصال کا باعث ہیں۔


رپورٹ کے مطابق مودی حکومت عوامی مفاد کو پسِ پشت ڈال کر مسلسل عوام مخالف اقدامات اور پالیسیوں کو فروغ دے رہی ہے۔عوام میں مسلسل پنپتا غصہ بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی بڑی خانہ جنگی اور شدید داخلی تصادم کے خدشات کو ہوا دے رہا ہے۔ بین الاقوامی امورکے ماہرین کے مطابق بھارت میں 2 اکتوبر سے شروع ہونے والے حکومت مخالف احتجاج نے خانہ جنگی کی صورتحال اختیار کر لی۔