Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

آئی ایم ایف مشن کا اسٹیٹ بینک کی معاشی بریفنگ پر اظہار اطمینان

IMF
مصنف:

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ٹیم نے پاکستان کے چوتھے جائزے کے مذاکرات کے سلسلے میں اسٹیٹ بینک حکام کی جانب سے دی گئی معاشی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن باقاعدہ مذاکرات کے لیے آج کراچی سے اسلام آباد پہنچے گا، جبکہ پیر سے پاکستانی معاشی ٹیم کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز ہوگا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن گزشتہ 3 روز سے کراچی میں موجود تھا، جہاں اس نے اسٹیٹ بینک حکام اور سندھ حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے۔ سندھ حکومت نے وفاق کو سرپلس بجٹ فراہم کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کی ٹیکس آمدنی 30 جون تک 593 ارب روپے رہی، جبکہ نان ٹیکس آمدنی دگنی ہوکر 80 ارب روپے سے زائد ہوگئی۔


اسٹیٹ بینک حکام نے آئی ایم ایف مشن کو ملکی معاشی کارکردگی، زرمبادلہ ذخائر، مانیٹری پالیسی، درآمدات اور فارن ایکسچینج سے متعلق بریفنگ دی۔ حکام نے بتایا کہ زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالر سے زائد رکھنے کا ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک حکام نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے متعلق بھی آئی ایم ایف مشن کو آگاہ کیا۔