جمعرات، 12 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مودی سے سوال کرنے والی ناروے کی صحافی کا بھارتی ویزا پرواز سے چند منٹ قبل منسوخ


ہیلے لِنگ 12 سے 14 نومبر تک تلنگانہ حکومت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی تقریب 'بھارت سمٹ‘ میں شرکت کے لیے جنوبی بھارتی شہر حیدرآباد کا سفر کرنے والی تھیں، جہاں انہیں 'میڈیا کا مستقبل‘ کے موضوع پر ایک پینل میں اظہار خیال کرنا تھا۔

ان کے پاس سمٹ میں شرکت کے لیے بھارت میں داخلے کا مجاز ویزا موجود تھا تاہم جب وہ ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہونے والی تھیں، تو ناروے میں بھارتی سفارت خانے سے انہیں ایک فون کال موصول ہوئی۔

ان کے مطابق انہیں فون پر بتایا گیا کہ ان کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے اور وہ بھارت کا سفر نہیں کر سکتیں۔ بعد ازاں انہیں ویزا کی باقاعدہ منسوخی کے لیے سفارت خانے میں ذاتی طور پر حاضر ہونے کو بھی کہا گیا۔


ہیلے لِنگ نے رواں سال مئی میں اوسلو میں ایک اجلاس کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی سے یہ سوال پوچھ کر شہ سرخیوں میں جگہ بنائی تھی کہ وہ صحافیوں کے سوالات کا جواب کیوں نہیں دیتے۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں قانوناﹰ مؤثر ویزا ہونے کے باوجود اپوزیشن کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام حیدرآباد میں منعقد ہونے والی بھارت سمٹ میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ لِنگ نے بتایا کہ ہوائی اڈے کے لیے روانگی سے صرف 10 منٹ قبل سفارت خانے نے انہیں سفر نہ کرنے کی ہدایت دی۔